Featuredکھیل و ثقافت

دوسرا دن: نیوزی لینڈ نے 286 رنز بنالیے

کرائسٹ چرچ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دن کے اختتام پر کیویز نے 286 رنز بنالیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل اوپننگ کرنے آئے لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹہر نہ سکے، لیتھم 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ بلنڈل کو انفرادی 16 رنز پر فہیم اشرف نے شکار کیا۔

ٹیلر بھی کریز پر زیادہ رک نہ سکے اور 12 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت کیوی کپتان ولیمسن اور ہنری نکولس کریز پر موجود ہیں اور ولیمسن 112 رنز بناچکے ہیں جبکہ نکولس بھی 89 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 297 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 93، کپتان محمد رضوان نے 61، فہیم اشرف نے 48 اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ظفر گوہر نے 34 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دیگر کھلاڑی صفر، 1 اور 4 کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جس کے باعث نیوزی لینڈ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close