کھیل و ثقافت

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے 14سال بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

معروفامریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز آسٹریلین اوپن میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے14سال بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کردی۔میلبورن میں کھیلے جا رہے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں خواتین کے کوارٹر فائنل میں 36 سالہ وینس نے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی نمبر 24 انستاسیہ پولوچنکووا کو سخت مقابلے بعد زیر کیا۔روڈ لیور میں کھیلے گئے میچ میں پولوچنکووا نے ابتدائی طور پر امریکی اسٹار سے بہتر کھیل پیش کیا لیکن وہ اس سلسلے کو برقرار نہ رکھ سکیں اور وینس ولیمز کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایک گھنٹے اور 48 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں وینس نے پہلا سیٹ 6-4 اور دوسرا 7-6 سے جیت کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی سب سے زائد العمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔یہ 14 سال بعد پہلا موقع ہے کہ وہ میلبرن میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں اور اس سے قبل 2003 میں وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں لیکن ان کی چھوٹی بہن سرینا نے فائنل میں انہیں شکست سے دوچار کیا تھا۔سات مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہم وطن کوکو وینڈے ویگے سے ہو گا جنہوں نے سابق فرنچ اوپن چیمپیئن گیبرین موگوروزا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-0 سے زیر کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close