کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی نے دبئی جیل میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا

دبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا۔ 

بوم بوم آفریدی گزشتہ 2 سالوں سے کرکٹ میں میدانوں میں تو شائقین کے دل نہ جیت سکے لیکن آف دی فیلڈ انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے ساتھ  ساتھ عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے ذریعے 30 پاکستانیوں کی رہائی میں مدد کی جو دبئی میں مختلف کیسز میں زیر حراست تھے۔

شاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل  سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close