کھیل و ثقافت

پاکستان کو جیتنے کے لیے 370 کا ہدف

ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 370 کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے وارنر اور ٹریوس نے شاندار پہلی وکٹ کی شراکت میں 284 رنز سکور کیے۔

پاکستان کے کپتان اظہر علی نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر وارنر کا کیچ ڈراپ کیا۔ وارنر نے 179 رنز سکور کیے اور جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

وارنر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب جنید کی گیند پر وہاب ریاض نے سمتھ کا ایک شاندار کیچ پکڑا۔

پاکستان کو تیسری وکٹ 323 کے مجموعی سکور پر ملی جب محمد عامر کی گیند پر میکسویل آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی اس وقت ملی جب ویڈ صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جلد ہی آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گری جب ٹریوس ہیڈ 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو ایک اور کامیابی ہینڈزکومب کی وکٹ کی صورت میں ملی جب وہ وہاب ریاض کی گیند پر ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ 17 ویں بار ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ میں پہلی وکٹ کی شرکت میں 100 سے زیادہ کی شرکت ہوئی ہے۔

دوسری جانب یکم جنوری 2015 سے آسٹریلیا کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوسط سکور 325 ہے۔ اور آسٹریلوی ٹیم نے 13 اننگز میں سے نو اننگز میں 300 سے زیادہ سکور کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی جگہ جیمز فالکنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ پاکستان نے عماد وسیم کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سیریز میں پہلے ہی 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close