کھیل و ثقافت

گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل سیزن 6 میں پہلی کامیابی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گلیڈی ایٹرز کے 177 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 154 رنز ہی بناسکی۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی 66 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فتح نہیں دلوا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 3 جبکہ محمد حسنین اور زاہد محمود نے 2،2 اور ڈیل اسٹین اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 23 اور محمد نواز نے 20 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسی اور اعظم خان نے 17، 17 رنز بنائے۔

سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر رہے جنھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close