کھیل و ثقافت

سہہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

‏سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

15 رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر اور محمد رشید شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close