کھیل و ثقافت

افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دیدی

ابوظبی: افغانستان نے زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دیدی

ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں اوپنر رحمٰن اللّٰہ گُرباز نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 80 کے اسکور پر گری، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اصغر افغانی نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغان اوپنر کریم جنت 26 رنز کے بعد کوئی اور بیٹسمین دُہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا، یوں افغانستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 198 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 7 وکٹ پر 150 رنز ہی بناسکی، تیناشے کمن ہکاموے 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان شان ولیمز اور سکندر رضا نے 22،22 رنز بنائے جبکہ افغانستان کے اسٹار بولر راشد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فرید احمد اور کریم جنت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم میچ میں دلکش اننگز کھیلنے والے رحمٰن اللّٰہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان جاری سیریز کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 19 مارچ کو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close