کھیل و ثقافت

12سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی وطن واپسی

ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ 2 ایونٹ کے انعقاد کے ساتھ ہی پاکستان میں 12 سال کے طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کی واپسی ہوئی ہے جہاں پاکستانی اسٹارز نے ابتدائی راؤنڈ میں فتح اپنے نام کر لی ہے۔

ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد پر اس وقت منسوخی کا خطرہ منڈلانے لگا تھا جب ایران نے سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انترنیشنل ٹینس فیڈریشن نے معاملے مداخلت کی اور ایونٹ کے پاکستان میں ہی انعقاد کا اعلان کیا۔

جمعے کو اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں عقیل خان اور اعصام الحق نے ایرانی حریفوں کو شکست دے کر فاتحانہ انداز میں ایونٹ کا آغاز کیا۔ عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، ان کی فتح کا اسکور 7-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔

دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ اعصام الحق نے آسان مقابلے کے بعد ایران کے انوشہ شاہ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، انہوں نے 6-1، 6-2 اور 6-2 سے فتح اپنے نام کی۔

ایونٹ میں پاکستان کی ڈبلز ٹیم کی نمائندگی محمد عابد علی اکبر اور محمد عابد مشتاق کر رہے ہیں۔

ایشین اوشیانا گروپ 2 کا پہلا راؤنڈ تین سے پانچ فروری تک اسلا آباد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ٹینس کورت میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close