کھیل و ثقافت

ثنا میر100وکٹیں لینےوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیرایک روزہ میچوں میں سووکٹیں حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں،انہوں نےیہ ریکارڈ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں بنایا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کی جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان ثنامیرکو 100وکٹیں حاصل کرنے پر مباکباد دی۔

آئی سی سی کے مطابق ثنا میر ویمن کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 15ویں کھلاڑیں ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف اسی میچ میں بسمہ معروف نے بھی سنگ میل عبور کیا اور ایک روزہ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

بسما معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہےکہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close