کھیل و ثقافت

روی بوپارا نے کپتان شعیب ملک کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے، شکوہ بھی کر ڈالا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارا نے کپتان شعیب ملک کی کپتانی اور فیصلوں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کچھ شکوے بھی کر ڈالے۔ 
تفصیلات کے مطابق روی بوپارا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط تھا کیونکہ پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا چاہیے تھی، پشاور کے خلاف میچ میں مجھے آخر میں باﺅلنگ کرنے کا موقع دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ،شکیب الحسن اور لینڈل سمنز پرفارم نہیں کرسکے اور ٹیم نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کراچی کنگز اگلے راﺅنڈ میں جانے کی مستحق نہیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close