کھیل و ثقافت

وسیم اکرم کی اہلیہ شانیرہ اکرم بھی اپنے شوہر کے ماضی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم :کی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلی گئی ہولی کی تصویر نے ان کی اہلیہ شنیرا کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر پر جہاں شائقین کرکٹ نے اپنا ردعمل دیا تو وہیں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
شنیرا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ٹوئٹر کھولا تو میں نے سب سے پہلے جو چیز دیکھی وہ شارٹس میں میرے شوہر کی تصویر تھی۔‘

https://twitter.com/iamShaniera/status/1376751151832461315?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1376751151832461315%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F904851

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا یہ نارمل ہے؟‘

شنیرا نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شوہر کی ایسی تصویر وائرل ہونا، بیوی کے لیے نارمل نہیں ہے۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1376752241088978945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1376752241088978945%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F904851

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ویسے تصویر کیوٹ ہے۔‘

شنیرا کے ٹوئٹس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close