کھیل و ثقافت

شنیرا اکرم کا چائلڈ ہیلتھ اسپتال کیلئے عطیہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے میلبرن آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کے لیے عطیات جمع کیے ہیں۔

شنیرا نے یو ایم ایم اے سینٹر ڈونکاسٹر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال (NICH) میں زیرِ علاج بچوں کے مفت علاج کے لیے میلبرن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مدد سے 10 ہزار ڈالر سے زائد کے عطیات جمع کیے ہیں۔

اس حوالے سے اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں یو ایم ایم اے سینٹر میں منعقد ہونے والی فنڈ ریزنگ کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی ممبرز کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے مسکراتے چہرے یہ جاننے کے بعد کہ ہم نے ابھی 10 ہزار ڈالر سے زائد فنڈز اکٹھا کیے ہیں۔‘

شنیرا نے فنڈ ریزنگ کی تقریب کی ویڈیوز بھی شئیر کیں جن میں انہوں نے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرنے کے لیے میلبرن کی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہماری میلبرن کی زبردست پاکستانی کمیونٹی نے گزشتہ رات پاکستان کے بیمار اور ضرورت مند بچوں کے لیے عطیات جمع کیے۔‘

شنیرا نے مزید لکھا کہ ’آسٹریلین پاکستانیوں کی اس مشکل وقت میں پاکستانی ضرورت مند بچوں کے لیے چھوٹی سی کاوش۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close