Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹی20 کرکٹ میں کس پاکستانی بولر نے کتنی وکٹیں لیں؟

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں 1000 وکٹ لینے والی پہلی ٹیم  بن گیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے ٹی20 ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے والے بہت سے بولرز ایسے ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف اپنا ذاتی ریکارڈ بنایا بلکہ ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 97 وکٹ حاصل کی ہیں، اس کے بعد عمر گل نے 85 جبکہ سعید اجمل نے بھی 64 میچز کھیل کر 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے 59 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حفیظ نے 105 میچز کھیلتے ہوئے 55 وکٹیں حاصل کیں۔

سہیل تنویر نے 55، شاداب خان نے 53 جبکہ عماد وسیم نے 47 وکٹیں حاصل اپنے نام کی ہوئی ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 44 اور فہیم اشرف نے 35 اور وہاب ریاض نے اب تک 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی نے 27، 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف 23 اور محمد سمیع 21 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عبدالرزاق 20 محمد نواز بھی 20 جبکہ شعیب اختر 19 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس کے علاوہ عثمان قادر نے 18 یاسر عرفات اور محمد عثمان بالترتیب 16 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

فاسٹ بولر محمد آصف نے 13 اور عثمان شنواری نے بھی 13 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ذوالفقار بابر اور محمد حسنین بالترتیب 12 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ اسپنر عبدالرحمان 11 رضا حسن 10 اور انور علی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فواد عالم 8 اعزاز چیمہ 8 اور رومان رئیس بھی 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جنید خان 8 رانا نویدالحسن، 5 سہیل خان اور بلاول بھٹی بھی بالترتیب5 ،5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

فاسٹ بولر حسین طلعت نے 4 منصور امجد 3، یونس خان اور زاہد مقصود نے بھی 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وقاص مقصود اور دانش عزیز 2، 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close