کھیل و ثقافت

آئی سی سی ایک روزہ میچز رینکنگ: انگلینڈ اور بھارت کے لئے بُری خبر

دبئی: آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی ہے، انگلینڈ اور بھارت کے لئے بُری خبر ہے کہ دونوں ٹیموں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی ہے، نئی اپ ڈیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، کیویز بھارت اور انگلینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک روزہ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

 

 

اسی طرح آسٹریلیا نے بھی اپنی ایک روزہ میچز کی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے، آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ درجہ بندی میں کینگروز دو درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

 

 

طویل عرصے سے نمبر ایک پر براجمان انگلش ٹیم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کے باوجود چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close