کھیل و ثقافت

کامران اکمل،فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا

لاہور: طویل عرصے سے ٹیم سے باہر وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی محمد عامر اور وہاب ریاض کے حق میں بول پڑے اور بڑا بیان جاری کردیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کیا، انہوں نے یہ مطالبہ ایک انٹرویو میں کیا، وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔

 

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

 

 

 

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سیلکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نےزمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دے دی

 

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں، میرے نزدیک ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close