کھیل و ثقافت

کورنا کے باعث سابق بھارتی کرکٹر انتقال کر گئے

سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش راجن درنیش جڈیجہ کورنا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کا شکار تھے جو کل مقامی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش راجن درنیش جڈیجہ ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، 66 سالہ سابق آل راؤنڈر نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے۔

 

اس کے علاوہ راجن درنیش جڈیجہ نے 11 اے لسٹ میچز میں بھی شرکت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close