کھیل و ثقافت

یہ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔۔۔۔ وفاقی حکومت نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میلوں پر پابندی لگائی گئی تھی ،پابندی ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے ،پنجاب حکومت نے جرأت کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل کر ایا ہے ، فٹ بال کی فیڈریشن کے اندر تنازعات کی وجہ سے فٹ بال کے کھیل کو بہت نقصان ہوا ہے ، اس وقت مختلف فیڈریشنز کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ فیفا کے چارٹر کے مطابق اس کھیل کو کھیلا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے سوالات کے جواب میں کیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بہت مشہور ہے ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں اور ہماری ٹیمیں بیرون ملک کھیلنے کیلئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close