کھیل و ثقافت

میچ فکسنگ میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے، جاوید میانداد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندادکا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ ملکی کرکٹ کے لئے ناسور ہے، میچ فکسنگ میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے، فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائیں دینے سے کرکٹ صاف ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کے بکیوں سے رابطے کے بعد سابق کپتان جاوید میانداد بھی میدان میں آگئے، ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ اگر روکنی ہے تو سسٹم کو درست کرنا ہوگا،کرکٹ کو بچانے کے لئے میچ فکسنگ کو روکنا ہوگا اب بھی وقت ہے کرکٹ کو بچایا جا سکتا ہے، پوری دنیا میں ایسے قوانین موجود ہیں جن کہ وجہ سے میچ فکسنگ جیسے جرائم کے مرتکب افراد کو سزائیں دی جاتی ہیں،انہی قوانین کی بدولت وہاں ایسانہیں ہوتا، سزاؤں سے پاکستان میں کرکٹ صاف ہوجائے گی ۔ میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسنگ روکنی ہے تو سسٹم صحیح کرنا ہوگا، درست نظام اور قانون کی حکمرانی کی بدولت ہی ایسے جرائم کا تدارک ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close