کھیل و ثقافت

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی قوم کے مجرم ہیں ان پر تاحیات پابندی لگانی چاہئے، شاہد آفریدی

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ بہت بڑا جرم ہے اس کے سدباب کے لئے مجرم کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔سلمان بٹ 20کروڑ عوام کے کپتان تھے انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔ چھوٹے چورڈاکو توپکڑ ےجاتے ہیں لیکن جوسسٹم چلارہے ہیں ان پرہاتھ نہیں ڈالاجاتا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر 5سال کی سزا کافی نہیں۔ اگر ایک مثال بنادی جاتی تو کوئی کھلاڑی یہ حرکت نہ کرتا۔ کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے کہ انھوں نے رابطوں کانہیں بتایا۔ان لڑکوں کی وجہ سے ہم پر ایسے نظر رکھی جاتی جیسے ہم سب قصور وار ہیں۔ 2010کے بعدکرکٹ ٹیم کی جو حالت کردی گئی تھی سوچا بھی نہیں جاسکتا۔سپاٹ فکسنگ کرنے والے لڑکوں کی وجہ سے ہمارے اوپر کرفیو لگادیا گیا تھا اور ہماری ہر ایک حرکت نوٹ کی جاتی تھی، ہم نے وہ وقت بہت ہی مشکل گزارا ہے۔ کرکٹ کمرشل ہونے کی وجہ حلال طریقے سے کروڑوں کمائے جا سکتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ اور ناخواندہ دونوں قسم کے کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ سپاٹ فکسنگ سے پڑھائی کا تعلق نہیں گھر کی تعلیم سب سے اہم ہوتی ہے والدین اپنے بچوں کی تربیت کا درست طریقہ اختیا رکریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close