کھیل و ثقافت

معروف ریسلر جان سینا پاکستان آ رہے ہیں ۔۔۔؟ بڑا اعلان ہوگیا

کراچی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ نے پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدکی راہ ہموار کر دی ہے اور اب پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(پی ڈبلیو ای) کے تحت ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے چار غیر ملکی ریسلر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی ابھی اسی بات پر خوش ہو رہے تھے کہ اب ایک اور خوشی کی خبر آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں 25 مزید ریسلرز بھی پاکستان آ رہے ہیں جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور و معروف ریسلرز بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ جان سینا کو پاکستان لانے کی بھرپور کوششیں بھی شروع کر دی گئی ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی پاکستان آنے والے ریسلرز میں شامل ہوں گے۔

یہ تمام ریسلرز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ اس حوالے سے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی نژاد ریسلر بادشاہ خان، ٹینی آئرن، یاسین عثمانی، فلیش گورڈن اور پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (پی ڈبلیو ای) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عاصم علی شاہ اور ان کی ٹیم شریک ہوئی۔

بادشاہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی یہ کر سکتا ہے۔ یہاں ریسلنگ کی ڈیمانڈ اور اس کے چاہنے والے موجود ہیں اور ہم پروفیشنل ریسلنگ لا رہے ہیں۔ہم 3 تشہیری تقریبات کا انعقاد کریں گے جن میں سے پہلی مئی میں ہوگی اور اس میں پروفیشنل ریسلرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اور پھر ہم پاکستان میں ایک اکیڈمی بنائیں گے تاکہ ریسلنگ کی دنیا میں آنے کے شوقین افراد کی تربیت کر سکیں۔ باقی ہم یقین دلاتے ہیں جو بھی کریں گے، ہٹ کر کریں گے۔


فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی بین الاقوامی رابطہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین اشتیاق بھی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے 17 سالہ پاکستانی لڑکے تنزیل الرحمان سے متعلق گفتگو کی، جس نے گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار جان سینا سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ”جب رحمان نے جان سینا کو بتایا کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد ان سے متاثر ہے ، تو سینا نے اس سے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے ایک دن پاکستان آﺅں گا۔ اس لئے، ہم بھرپور تعاون کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ وہ مئی میں پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ پرو ریسلنگ دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close