کھیل و ثقافت

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی: پاکستان کے 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

 

پاکستان ویوز کے مطابق پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے، ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کی۔

نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا، بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے۔

 

واضح رہے کہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود 42 گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

نعمان محسود نے کا کہنا تھا کہ بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کررہا ہوں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close