کھیل و ثقافت

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت لیا

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکیں، ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close