کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 : پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال

ابوظبی: پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی ٹیموں کے لئے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

 

 

پی ایس ایل سیزن سکس کے پوائٹنس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اسلام آباد اب تک نو میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے اور پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

 

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 10، دس پوائنٹس ہیں مگر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ لاہور قلندر تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہور کا صرف ایک گروپ میچ باقی ہے، اگر وہ اس میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو پشاور زلمی سے دوسری پوزیشن چھن جائے گی۔

 

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں، اگر دونوں ٹیمیں مزید ایک میچ جیتیں تو چاروں ٹیموں کےپ وائنٹس برابر ہو جائیں گےپھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close