کھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا کی چند سال پرانی تصویر والد نے شئیر کر دی

ثانیہ مرزا چند سال پہلے کیسی نظر آتی تھیں؟ پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

ثانیہ مرزا اکثر اپنی پرانی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے والد نے اپنی بیٹی کی ایک پرانی یادگار تصویر شئیر کر کے ماضی کی یاد کو تازہ کر دیا۔

انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ کی اسکول پرنسپل کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں وہ کافی الگ دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Mirza (@imranmirza58)

انہوں نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ2003 میں ثانیہ کےومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر اسکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی خوبصورت اور یادگار تصویر۔

بھارتی ثانیہ مرزا نےبھارتی شہر حیدرآباد دکن میں نصر اسکول سے اپنی تعلیم حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اسکول کو ہی دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close