کھیل و ثقافت

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا اعلان

قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم ‏آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن ‏میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔

دونوں ممالک کی خواتین اے ‏کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یہ تمام میچز ‏بھی انٹیگا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

قومی مینز کرکٹ ٹیم بھی میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی ‏انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کی غرض سے 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز ‏پہنچے گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا گزشتہ 4 ماہ کے دوران یہ تیسرا بین الاقوامی دورہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close