کھیل و ثقافت

کراچی کنگز کا جیت کیلئے پشاور زلمی کو 176رنز کا ٹارگٹ

ابوظبی  :  کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 175رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176رنز کا ٹارگٹ دیا۔

بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے لگائے، تھیسارا پریرا نے برق رفتار 37 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ شرجیل خان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم نے 7 گیندوں پر 16 رنز بنائے، انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس میچ کی فاتح ٹیم آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے دوسرا ایلی منیٹر کھیلے گی، جس کی فاتح ٹیم 24 جون کو فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close