کھیل و ثقافت

نوجوان ويٹ لفٹر طلحہٰ طالب زبردست کارکردگی کا مظاہرہ

ٹوکيو: اکیس سالہ نوجوان طلحہٰ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام کا وزن اٹھایا تاہم وہ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے

اسنیچ راؤنڈ میں طلحہٰ طالب 150 کلو گرام وزن اٹھانے کے بعد ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں پہلی کوشش میں ناکام ہونے کے باوجود تیسری کوشش میں 170 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پرھیں: ٹوکیو: اولمپکس کے مقابلوں کو میدان میں بیٹھ کر دیکھنے والے شائقین کے لئے بڑی شرائط عائد

اولمپک میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے طلحہٰ طالب نے اس سے قبل ملائیشیا میں سال 2016 میں کامن ویلتھ یوتھ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا جب کہ 2015 میں ساموا میں کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
ميڈل ٹيبل پر چھ گولڈ میڈل کے ساتھ چین پہلے اور پانچ گولڈ ميڈل کے ساتھ جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close