کھیل و ثقافت

ٹوکیو ٹینس : ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی ثانیہ مرزا کو شکست

ٹوکیو : ویمنز ٹینس ڈبلز میں ثانیہ مرزا کو آغاز میں ہی شکست کا سامنا

بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے جبکہ میچ کا پہلا راؤنڈ اس جوڑی کے نام رہا تھا۔
 
میچ کے دوسرے راؤنڈ میں یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے شاندار کم بیک کیا اور دلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے میچ جیت لیا۔
اس طرح ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کی جوڑی ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئی۔
 
خیال رہے کہ انکیتا رائنا پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close