کھیل و ثقافت

ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

 ٹوکیو: فلپائن گزشتہ 100 برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924 میں ہونے والے کھیلوں کے لیے اپنا پہلا وفد پیرس بھیجا تھا

ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55 ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران انہوں نے 2 کامیاب لفٹوں میں 224 کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو یکجا بنانے پر مودی کا شکریہ، پاکستانی پائلٹ کو گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ دینگے، مفتی منیب الرحمٰن

فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔

فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close