کھیل و ثقافت

گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس چوری پر مقدمے کا سامنا

گلوکارہ شکیرا کو اسپین میں ٹیکس چوری کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا کے مطابق گلوکارہ شکیرا کے خلاف جاری کی گئی عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزام میں ایک ہسپانوی جج کو کافی ثبوت ملے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جج مارکو جیسس جوبیریاس نے استغاثہ کے الزامات پر مقدمےکی سماعت سے قبل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے 2012 سے 2014 کے درمیان حاصل ہونے والی آمدنی پر14.5 ملین یورو (17.2 ملین ڈالر) تک کا ٹیکس ادانہیں کیا۔

جج نے عدالتی دستاویز میں کہاہے کہ ’مقدمے سے وابستہ دستاویزات کے مطابق کارروائی کو جاری رکھنے کے لیےکافی ثبوت موجود ہیں۔

جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ شکیرا اس دوران کیٹالونیا کے علاقے میں رہ رہی تھیں، لیکن ان کے نمائندوں کا مؤقف ہے کہ وہ 2015 تک اسپین میں نہیں رہی تھیں اورانہوں نے اپنی ٹیکس سے متعلق تمام تر ذمہ داریاں پوری کیں تھیں ۔

اسپین میں موجود شکیرا کے نمائندوں نے ای میل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ عدالتی دستاویز اس تحقیقاتی کارروائی میں متوقع صرف ایک اقدام ہے ، گلوکارہ کی قانونی ٹیم پراعتماد ہے اور عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے اور اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close