کھیل و ثقافت

ذہنی صحت پر توجہ دلانے میں بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال میدان میں آگئیں

بین اسٹوکس کے ہر قسم کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک بریک لینے کے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد کی ذہنی صحت پر بحث کی جانے لگی

ذہنی صحت پر توجہ دلانے میں بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال میدان میں آگئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’میں اوکے نہیں‘ کہنےکی ہمت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین نفسیات کا ذہنی صحت کی آگہی کے فروغ پر زور

ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں ہے، ہم تنقید میں جلد بازی کرتے ہیں، لیکن کتنے لوگ تعریف اور سپورٹ کرتےہیں؟ کتنےلوگ ہیں جو خاموشی میں تکلیف برداشت کررہےہیں۔

ذہنی صحت کے مسائل میں 12 ماہ کےدوران اضافہ ہوا ہے، ذہنی صحت کےباعث ڈپریشن سے خودکشی تک کی نوبت آرہی ہے، ذہنی صحت کےباعث سب سےشفقت کےساتھ پیش آئیں۔
ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ ہم مشکل وقت سےگزر رہے ہیں، اپنے قریبی افرادسےپوچھیں کیاوہ اوکےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close