کھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ سابق کپتان سرفراز احمد باہر ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close