کھیل و ثقافت

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کورونا کیسز کی وجہ سے منسوخ

مانچسٹر:دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونا تھا لیکن بھارتی ٹیم میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیاہے

دو روز قبل بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر اسپورٹ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے مزید ایک اسپورٹ اسٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ: "بی سی سی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے بعد ، ای سی بی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونے والا پانچواں ٹیسٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔”

انڈیا کے سابق وکٹ کیپر اور تبصرہ نگار دنیش کارتک نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج کوئی کھیل نہیں ہوگا۔
بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اس طرح اب چار میچوں کی سیریز بھارت کے نام رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close