کھیل و ثقافت

”10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا ۔۔۔“ یونس خان نے ایسا شاندار اعلان کردیا کہ آپ بھی دا د دیں گے

جمیکا: ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد یونس خان نے اپنا بلا نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اب میں اپنا بلا نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ٹی سی ایف پاک نامی این جی او کو عطیہ کروں گا ۔واضح رہے کہ یونس خان اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سینئر و جونیئر کھلاڑی ہر وقت ان کی محنت کی تعرفیں کرتے رہتے ہیں ،یونس خان نے کرکٹ سے فارغ ہو کر بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا بھی سوچ رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close