کھیل و ثقافت

آفریدی کی شرٹ داماد کو مل گئی

قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی 10 نمبر شرٹ ان کے داماد کو مل گئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جو ہمیشہ 10 نمبر شرٹ زیب تن کر کے ہی میدان میں اترتے تھے اور اب اس نمبر کی شرٹ ان کے داماد شاہین آفریدی کو مل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی شرٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ سے بہت زیادہ بڑی چیز ہے کیونکہ یہ شرٹ پاکستان سے ایمانداری اور بے پناہ محبت کی ترجمان ہے۔

شاہین آفریدی نے ،زہد کہا کہ میں شاہد آفریدی کی 10 نمبر شرٹ کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کر ر ہا ہوں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کی 10 نمبر شرٹ پر پہلے بھی آفریدی ہی لکھا جاتا ہے اور اب بھی آفریدی ہی لکھا گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close