کھیل و ثقافت

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا کو ایک اور شکست

اسپینش: اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا کو ایک اور شکست، رائیو ویلکانو نے ایک صفر سے مات دے دی

بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلڑا بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی مگر وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔

رائیو ویلکانو نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا، جو فلکاؤ نے بنایا، بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی،اسپینش لیگ میں یہ بارسلونا کی تیسری ناکامی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : میسی نے چھٹی مرتبہ بہترین فٹبالر کاایوارڈ اپنے نام کرلیا

ایک اور میچ میں ریال بیٹس نے ویلنسیا کو چار ایک سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دو گول بورجا اگلیسیس نے بنائے، ایک ، ایک گول پیزیلا اور جوانمی نے اسکور کیا جبکہ ویلنسیا کا واحد گول گیبریل پولسٹا نے کیا۔

اس کے علاوہ مایورکا اور سیویا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

مایور کا نے سانچیز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، سیویا نے دوسرے ہاف میں لیمیلا کے گول کے ذریعے اس کا خاتمہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close