کھیل و ثقافت

ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ارادے ظاہر کردئیے

جو شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے ساتھ کیا میں بھی وہی کرنا چاہو گا

نیوزی لینڈ کے سٹار باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ وہی کچھ کرنا چاہوں گا جو کہ شاہین شاہ آفریدی نے چند روز قبل ان کے ساتھ کیا تھا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹرینٹ بولٹ کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے معلوم نہیں ہے کہ بھارت کے خلاف کونسا باؤلر کونسے اوور کرے گا

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف جو باؤلنگ کی وہ کسی بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کے لیے بہترین چیز تھی، یقنی طور پر اگر مجھے موقع ملا تو میں وہی کچھ کرنا چاہوں گا جو شاہین شاہ نے کیا تھا، دبئی میں اگر سوئنگ ملی تو اسی طریقے سے باولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close