Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 انگلینڈ سیمی فائنل کی پہلی ٹیم ہوگئی

شارجہ: سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کر انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021  کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ناقابلِ شکست فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلش ٹیم فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں کامیابی کے بعد ‏انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آج کے میچ میں جوز بٹلر نے رواں ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی، انہوں نے 67 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم ناقابل شکست ہے جب کہ سری لنکا ‏کا چوتھا نمبرہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close