کھیل و ثقافت

اظہرعلی نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں 14 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

جمیکا: پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین اظہر علی نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں 14سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے ٹاپ آرڈر میں 14 سنچریاں بنا کر معروف بلے باز یونس خان کی13 سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اظہر علی نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے۔ دوسری جانب کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں 50 گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close