کھیل و ثقافت

وکٹ کیپر رضوان عظیم بلے بازوں کی صف میں آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان عظیم کرکٹرز محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی صف میں شامل ہوگئے

ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز  رضوان نے حاصل کرلیا ہے۔

محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 57.79 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ پاکستان کے محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے۔

ایک روز ہ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 1998 میں 65.31 کی اوسط سے 1894 رنز بنائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close