کھیل و ثقافت

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ٹم پین قیادت سے دستبردار

آسٹریلیا: آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو اسکینڈل کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے، یونس خان

آسٹریلیا نے دو روز قبل ہی انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں ٹم پین کو کپتان اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close