کھیل و ثقافت

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ، بنگلا دیش 108رنز پر ڈھر

ڈھاکا: دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے109 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیش 108 رنز پر محدود رکھا

شاہینوں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اور وہ وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے، بنگلا دیش نے مقررہ اوورزمیں7 وکٹوں پر108 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close