More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پلان پرعمل نہ ہونا تشویش کی بات ہے، مکی آرتھر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

برمنگھم: پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ جنید خان،حسن علی ایک طرح کے باولر تھے، اس لیے وہاب کو ترجیح دی،کھیل کیلئے بنائے گئے پلان پر عمل نہ ہوسکاجوکافی تشویش کی بات ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے ون ڈے میچ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے کافی اچھا کھیل پیش کیا،میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،شکست سے مایوسی تو ہوئی ہے لیکن ہم واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض بھارت کیخلاف میچ میں سب سے مہنگے ترین باولر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دیئے ہیں اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close