کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

کراچی: پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں  ملتان سلطانز نے شان مسعود اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

207 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا، شان مسعود 83 اور محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔

فخرزمان نے 35 گیندوں پر76 رنزبنائے، انہوں نے اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے، کامران غلام 43 اور عبداللہ شفیق نے 24 رنزبنائے۔

ملتان سلطانز کےخوشدل شاہ، شاہنواز داہانی، احسان اللہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close