کھیل و ثقافت

میں مزید کھیل کو جاری نہیں رکھ پائیں گی : ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کہنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگا جیسا سب کو سن کر صدمہ ہوا تھا، میں نے سوچا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کا اعلان اتنی جلدی نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ یہ اعلان وقت کے اختتام پر کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ہر کوئی بہت جذباتی ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ میرے ذہن میں تھی اور میں اس کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے لیکن میں نے سوچا کہ میں اب 35 سال کی ہوں آپ لوگوں کو اس (ریٹائرمنٹ) کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنی چاہیے تھی۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ اب ان کا جسم ریکور کرنے میں کافی وقت لگاتا ہے اور اسی وجہ نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے کہ وہ اب اس سیزن کے بعد مزید کھیل کو جاری نہیں رکھ پائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close