کھیل و ثقافت

مین آف دی ٹورنامنٹ یادگار لمحہ، محنت کی اللہ نے اجر دیا، حسن علی

لندن: آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ بننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین آف دی ٹورنامنٹ بننا میرے لئے زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے میں اسے اپنے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، میں نے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے اس محنت کا اجر دیا۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوران13وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ بننے کے موقع پر نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی پریشر نہیں لیا۔ میں نے محنت کی اپنے باﺅلنگ اٹیک کو روزانہ بہتر کرنے کی کوشش کی ۔ میں شروع سے ہی اپنی غلطیوں پر غور کرتا رہا ہوں اور اپنے غلطیوں کو سدھارتے ہوئے میں اس مقام پر پہنچا ہوں، آئندہ بھی میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ جس نے مجھے اس مقام پر پہنچایا۔ واضح رہے کہ حسن علی مین آف دی ٹورنامنٹ رہے اور انہیں گولڈن بال ایوارڈ بھی ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close