کھیل و ثقافت

پاکستانی بلے بازوں نے میچ کی کنڈیشنز سے ہٹ کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ویرات کوہلی

لندن : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں درگت بننے کے باوجود ویرات کوہلی مسکرا رہے تھے اس مسکراہٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچے اسی وجہ سے میں مسکرا رہا ہوں۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ ہم نے پاکستان کو ہلکا لے گئے کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ  ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دینا کا فیصلہ اچھا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے میچ کی کنڈیشنز سے ہٹ کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، سارا کریڈٹ پاکستان کو دینا چاہئے کہ انہوں نے تمام شعبوں میں ہماری پلاننگ کے خلاف بہترین کام کیا۔پاکستانی کھلاڑی آج ہم سے زیادہ جیت کے لئے محنت کر رہے تھے۔ہمیں اننگز کے دروان پاکستان کی وکٹیں لینے کے محض چند ہی مواقع ملے۔لیکن پاکستانی بیٹنگ اور باﺅلنگ شروع سے ہی ہمارے خلاف جارحانہ رہی۔ہمیں مایوسی کی بجائے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close