کھیل و ثقافت

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کا لتا منگیشکر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستانی او ر بھارتی کھلاڑیوں نے بھی لیجنڈری بھارتی گلوکورہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر لتا منگیشکر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’لتا جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ وہ گلوکارہ کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اور جیسا کہ کہا جاتاہے کہ آپ کچھ بھی بھول سکتے ہیں مگر ایک مدھر گانااسی طرح گلوکارہ کی موسیقی کبھی نہیں بھولے گی‘۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کے چلے جانے سے موسیقی کی دنیا نے اپنا ایک لیجنڈ کھودیا ہے۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکارہ کا ایک مونو کروم پورٹریٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ہم میڈم نور جہاں اور لتا منگیشکر جی کے سریلے گیت سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، دنیا آج اپنا ایک اور اثاثہ کھو چکی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لتا منگیشکر جی کو دنیا بھر میں موجود موسیقی سے محبت کرنے والے لوگ بہت یاد کریں گے‘۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی گلوکارہ کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے، اُن کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔

جبکہ سچن ٹنڈولکر نے لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ خود کو لتا دیدی کی زندگی کا حصّہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتے ہیں، گلوکارہ نے ہمیشہ اُن کو اپنی محبت اور دعائیں دیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close