Uncategorized

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

ہنی سنگھ نے اپنے نئے البم "گلوری” سے گانے "جٹ محکمہ” کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی شاندار انٹری نے شائقین کو حیران کر دیا۔

ٹیزر میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کا یہ انداز مشہور سیریز "پیکی بلائنڈرز” کی طرح محسوس ہو رہا ہے، جس سے ٹییزر کو ایک منفرد ڈرامائی رنگ دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by T-Series (@tseries.official)

ہنی اور ٹی سیریز نے انسٹاگرام پر اس ٹییزر کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "جٹ محکمہ” کا مکمل ویڈیو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ مہوش حیات نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب مزید انتظار نہیں ہو رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close