Uncategorized

رات کے اندھیرے میں بننے والی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بننے والی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پارٹی سے غداری کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے۔ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ہم شہداء اور اپنی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سابق میئر کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ کی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینیئر دوستوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے لہذا سے ملک کے دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہے۔ ہمارے صوبے کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ جس طرح بلوچستان میں ایک تماشہ لگا کر مسلم لیگ (ن) کی حکومت بغیر کسی وجہ کے ختم کی گئی، وہ قابل مذمت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں فعال بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر ساتھیوں اور کارکنوں کے مشورے سے اقدامات کریں گے۔ ہم نے مرکزی قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کے فیصلوں کے حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ آج بھی مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ پانامہ کیس میں کوئی بھی کرپشن یا بدعنوانی سامنے نہ آنے پر میاں محمد نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کرکے کہا گیا کہ کرپشن کا کیس نیب دیکھے گا۔ اب تک پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 80 سئ زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، لیکن ان پر کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 2018ء کے انتخابات میں بلوچستان بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے مسائل حل نہیں کرسکے، جس کا ہمیں افسوس ہے۔ ہم مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں فعال اور منظم بنانے کیلئے پارٹی کی صوبائی قیادت کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان میں عام انتخابات میں امیدواورں کو پارلیمانی بورڈ، کارکنوں اور سینیئر ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد ٹکٹ جاری کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close